مردان (اے پی پی+ آن لائن) مردان بائی پاس روڈ پر جیپ درخت سے ٹکرا گئی، جیپ میں آگ لگنے کے نتیجے میں سابق یو سی ناظم کے بیٹے سمیت چار افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ ملز روڈ بائی پاس پر سابق ناظم اورنگزیب کا بیٹا عبد اللہ اپنے کزن وہاب کے ہمراہ اپنی جیپ مرمت کروانے کے بعد ٹرائی کرنے کے لئے لے گیا۔ تیز رفتاری کے باعث بائی پاس روڈ پر جیپ مستری فاروق سے بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے درخت سے ٹکرا گئی اور شارٹ سرکٹ کے باعث جیپ میں آگ لگ گئی۔ جیپ میں موجود عبداللہ ٗ وہاب ٗ مستری عسکر علی اور مستری فاروق کو جیپ سے باہر جانے کا موقع نہ مل سکا۔