پورٹ او پرنس (این این آئی)کریبین ملک ہیٹی میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں پیڑول کی قیمتوں میں اضافے پر عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ لوگوں نے سڑکوں پر مارچ کیا اور فوری طور پر پیڑول کی قیمت میں کمی کا مطالبہ کیا۔ صدارتی محل کے سامنے بھی مظاہرہ کیا گیا اور ٹائر جلائے گئے ٗمظاہرین کی جانب سے صدر مارٹلے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔
ہیٹی:پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئے‘حکومت کیخلاف شدید احتجاج
Feb 08, 2015