ترک وزیراعظم 17 فروری کو پاکستان پہنچیں گے : ذرائع

Feb 08, 2015

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ترکی کے وزیراعظم احمدداؤد  اوگلو ماہ رواں میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک ترک سٹرٹیجک ڈائیلاگ کا انعقاد اسلام آباد میں ہو رہا ہے اور ترکی کے وزیراعظم اپنے ملک کے وفدکی قیادت کریں گے۔ ترک وزیراعظم‘ وزیراعظم پاکستان‘ صدر مملکت اور دوسرے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم احمد داؤد کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک وزیراعظم 17فروری کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

مزیدخبریں