لاہور(آئی این پی) اداکارہ صاحبہ نے کہا ہے کہ شادی کے بعد کامیاب زندگی گزار رہی ہوں‘ اب فلموں میں کام کرنے کا شوق نہیں‘ زندگی میں کسی ایک راستے کا انتخاب کر لیا جائے تو شکست نہیں ہوتی۔ زیادہ راستوں پر چلنے والے ناکام ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے شادی سے پہلے ہی یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ فلموں میں کام نہیں کروں گی اور آج بھی اپنے فیصلے پر قائم ہوں اور میں کامیاب زندگی گزار رہی ہوں۔