جماعت اسلامی کی تحریک تکمیل پاکستان خوشحال پاکستان کیلئے سنگ میل ثابت ہو ی: میاں مقصود احمد

لاہور (سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی تحریک، تکمیل پاکستان، خوشحال اسلامی پاکستان کے لیے سنگ میل ثابت ہو گی۔ ایماندار، دیانتدار اور صالح قیادت کے بغیر ملکی حالات تبدیل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا دل لاہور مسائلستان بنا ہوا ہے۔ سیوریج کے پانی نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ کئی علاقوں میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، گٹر ابلنے سے سیلاب کا منظر پیش کر رہی ہیں اور طرح طرح کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ چندبڑی سڑکوں کے علاوہ تمام لنک روڈز پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن