کشمیریوں کی جدوجہد آزادی رنگ لائے گی: محمد علی قادری

لاہور (پ ر) مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان کے مرکزی صدر مولانا محمد علی قادری نے جامع مسجد پیر شیرازی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے، ہزاروں قربانیوں نے رنگ لانا ہے اور خطہ کشمیر بہت جلد آزاد ہو کر پاکستان سے ملے گا اور پاکستان کی تکمیل ہو گی۔ کشمیر میں مظالم پر مغرب کی خاموشی اور اقوام متحدہ کا اپنی ہی قراردادوں کی توہین پر خاموش رہنا منافقت کی سب سے بڑی مثال ہے۔

ای پیپر دی نیشن