لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور کے مختلف علاقوں میں تعمیری کام کروانے اور نوجوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) نے مردان علی زیدی کو یوتھ ونگ لاہور کا سینئر نائب صدر بنا دیا ہے۔ اس حوالے سے ایم پی اے محسن لطیف نے ایک خصوصی تقریب میں مردان علی زیدی کو نوٹیفکیشن کی کاپی دی۔ اس موقع پر سیکرٹری یوتھ ونگ لاہور ساجد چوہان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ مردان علی زیدی نے کہا کہ وہ نوجوانوں میں فروغ نظریہ پاکستان کا تصور اجاگر کریں گے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف‘ سینئر مسلم لیگی رہنما حمزہ شہباز‘ سپیکر اسمبلی سردار ایاز صادق اور ایم پی اے محسن لطیف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کو منظم اور متحرک کرنے کیلئے اپنی کوششیں تیز کریں گے۔