خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار) گلیوں میں بجلی کی لٹکتی تاریں کسی بھی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہیںایس ڈی او سے فور ی طور پر فور کور تارڈالنے کا مطالبہ۔حادثے کی صورت میں ایس ڈی او واپڈا ذمہ دار ہونگے ۔ جگہ جگہ بجلی کی لٹکتی ہوئی خطرناک تاریں لوگوں کے لئے خطرے کا باعث بنی ہوئی ہیںلاہور روڑ پر چوہدری منیر والی گلی نمبر2میں لٹکتی ہوئی ننگی تاروں سے کسی بھی وقت کوئی نقصان ہو سکتا ہے۔ لوگو ں نے واپڈا کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تاروں کے بارے میں محکمہ کو کئی با ر اطلاع دی گئی ہے مگر انکا مناسب بندوبست نہیں کیا جارہا ہے۔انھوں نے فوری طور پر جگہ جگہ لٹکی ہوئی تاروں کا ختم کر کے4کور تار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ اگر ان لٹکتی تاروں کی وجہ سے کوئی نقصان ہوتا ہے تو اسکے ذمہ دار ایس ڈی او واپڈا ہونگے۔
خانقاہ ڈوگراں: گلیوں میں بجلی کے لٹکتے تاروں سے حادثے کا خدشہ
Feb 08, 2015