فاروق آباد: چوری کے الزام میں 2 افراد پر تشدد، بال، مونچھیں منڈوا کر گاﺅں کا چکر لگوایا

فاروق آباد (نامہ نگار) فاروق آباد کے علاقہ نوکھرنو میں مقامی چودھری نے چوری کے 2 ملزموں کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور سر کے بال اور مونچھیں منڈوا کر گاﺅں کا چکر لگوایا۔ تھانہ سٹی فاروق آباد کے علاقہ نوکھرنو میں موٹر سائیکل اور چاول چوری کے الزام میں یونس اور عاشق نامی افراد کو شہزاد احمد ورک نے پکڑ لیا۔ مقامی پولیس آنے پر چوروں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...