دبئی( صباح نےوز)لیاری گینگ وار کے ملزم عزیربلوچ کی حوالگی کے لیے پاکستانی انٹرپول پولیس کی دوسری ٹیم دبئی پہنچ گئی۔ایس ایس پی نوید خواجہ کے مطابق پاکستانی قونصل خانے کی معاونت سے دبئی حکام سے ملاقات متوقع ہے اور اس سلسلے میں دبئی کے بعض حکام سے بات ہوگئی ہے۔ پاکستانی انٹرپول کی پولیس کو دبئی طلب کرلیا گیا ہے۔پولیس ٹیم کے دو افسران جمعہ کی شام کراچی سے دبئی روانہ ہوئے۔پولیس ٹیم میں ایس پی سی آئی ڈی عثمان باجوہ اور ڈی ایس پی زاہدحسین شامل ہیں۔ پاکستانی قونصل خانہ ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ کی پاکستان حوالگی کے لئے باقاعدہ قانونی کارروئی آج (اتوار)سے شروع ہوگی۔ عزیربلوچ کوگزشتہ سال 29دسمبرکومسقط سے براستہ سڑک دبئی آتے ہوئے گرفتار کیا گیا ۔