سابق حکمرانوں کی کرپشن کے قبرستانوں کو ترقی کے میناروں میں بدل دیا : شہباز شریف

Feb 08, 2016

لاہور (خبر نگار) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی، خود کفالت کی منزل کے حصول اور مسائل سے چھٹکارے کا واحد زےنہ تعلےم ہے۔ معےاری تعلےم عام کرکے انتہا و شدت پسندی کے رجحانات پر قابو پاےا جاسکتا ہے۔ پنجاب حکومت نے فروغ تعلےم کو اولےن ترجےح بناےا ہے۔ نئی نسل کو زےور تعلےم سے آ راستہ کرنے کے پروگراموں پر اربوں روپے کے وسائل صرف کےے جارہے ہےں۔ فروغ تعلےم کے لئے وسائل کی فراہمی قوم کے تابناک مستقبل کےلئے سود مند سرماےہ کاری ہے۔ معےاری تعلےم کے فروغ کےلئے نہ پہلے وسائل کی کمی آنے دی نہ آئندہ آنے دےں گے۔ پنجاب اےجوکےشنل انڈومنٹ فنڈ کے ذرےعے اےک لاکھ سے زائد ہونہار مستحق طلبا و طالبات اعلی تعلےمی اداروں مےں تعلےم حاصل کررہے ہےں۔ پنجاب حکومت کے تعلےمی پروگراموں مےں پاکستان کی تمام اکائےوں کے طلبا و طالبات کی شمولےت سے باہمی اخوت اور بےن الصوبائی رابطے فروغ پارہے ہےں۔ مسلم لےگ (ن) کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ دانش سکول سسٹم کے ذرےعے پسماندہ علاقوں کی خاک آلود گلےوں کے بچوں پر معےاری تعلےم کے دروازے کھلے ہےں۔ پسماندہ علاقوں مےں بنائے گئے دانش سکول وسائل غرےب عوام پر خرچ کرنے کی اعلی مثال ہے۔ دانش سکولوں پر تنقےد کرنے والے نہےں چاہتے کہ غرےب گھرانوں کے بچے بھی معےاری تعلےم حاصل کرےں۔ دور آمریت کے دوران پنجاب کے سابق حکمرانوں نے دےگر شعبوں کی طرح تعلےم کے نام پرلوٹ مار کا بازار گرم رکھا۔ پڑھا لکھا پنجاب کے نام پر تعلےمی شعبے کو برباد کر کے صوبے مےں جہالت کے اندھےرے پھےلائے، صوبے مےں اقربا پروری اورکرپشن کو فروغ دےا، مےرٹ کی دھجےاں اڑائی گئیں۔ قومی وسائل کو لوٹنے کے ساتھ ساتھ سےاسی بنےادوں پر اربوں روپے کے قرضے معاف کرائے گئے۔ پنجاب حکومت نے سابق حکمرانوں کی کرپشن کے قبرستانوں کو ترقی کے مےناروں مےں بدل دےا ہے۔ سابق حکمرانوں نے ترقےاتی منصوبوں کی تکمےل پر توجہ دےنے کے بجائے صرف اپنی جےبےں بھریں۔ ترقےاتی منصوبوں کے نام پر غرےب قوم کی محنت کی کمائی لوٹنے والوں کا قوم نے اپنے ووٹ کی طاقت سے 2013کے عام انتخابات اوربلدیاتی الیکشن میں کڑا احتساب کےا ہے۔ فلاح عامہ کے منصوبوں کے مٹھی بھر مخالفین ملکی ترقی کے دشمن ہیں، عوام کی ترقی و خوشحالی کے منصوبے جاری رہیں گے۔ پنجاب حکومت فروغ تعلےم کےلئے” پڑھو پنجاب، بڑھو پنجاب“ پروگرام کے تحت آگے بڑھ رہی ہے، 2018ءتک پنجاب کے ہر بچے کے سکول داخلے اور معےاری تعلےم کی فراہمی کے ہدف کو ہر قےمت پر حاصل کرنا ہے۔ معےاری تعلےم صوبے کے ہر بچے کا حق ہے، ےہ حق اسے دےئے بغےر چےن سے نہےں بےٹھےں گے۔ مقرر کردہ اہداف کے حصول سے تعلےم کے شعبہ مےں انقلاب برپا ہوگا۔ اربوں روپے سے سکولوں کی خستہ ہال عمارتوں کی تعمےرو بحالی کا کام ترجےحی بنےادوں پرکےا جارہا ہے۔ پنجاب حکومت گذشتہ آٹھ برسوں کے دوران تعلےم کے مےدان مےں اربوں روپے کی سرماےہ کاری کرچکی ہے۔ اس ضمن میں آئندہ بھی وسائل کی فراہمی جاری رہے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ٹھٹھہ کے علاقے کیٹی بندر میں آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع، ادیب، ناول نگارو شاعر محی الدین نواب مقامی روزنامہ کے ایگزیکٹو ایڈیٹر رضوان الرحمن رضی کے بھائی فرید احمد مرتضیٰ کے انتقال، مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ملک احمد خاںکے والد، ایم این اے ملک رشید احمد خاں کے بہنوئی، ایم پی اے ملک سعید احمد خاں کے پھوپھا سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ ملک محمد علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف

مزیدخبریں