ڈیرہ مراد جمالی (نیٹ نیوز) ڈیرہ مراد جمالی میں گزشتہ روز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے جلسہ کے دوران ڈی جے بٹ آپے سے باہر ہو گئے، پہلے کارکنوں پر تھپڑ برسائے اور پھر ناراض ہو کر لوگوں کو دھکے دیتے ہوئے عمران خان سے شکایت کرنے چلے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی آمد پر بعض کارکن ٹرک پر چڑھ گئے جس سے ٹرک پر موجود جنریٹر بند ہوا تو ساﺅنڈ سسٹم بھی بند ہو گیا۔ جس پر ڈی جے بٹ غصے سے لال پیلے ہو گئے۔
ڈی جے بٹ
ڈیرہ مراد جمالی: عمران کے جلسہ میں ڈی جے بٹ آپے سے باہر، لوگوں سے ہاتھا پائی
Feb 08, 2016