وزارت مذہبی امور نے اوپن حج کوٹہ پالیسی بنانے کا فیصلہ کرلیا‘اپنا حصہ حاصل کرنے کیلئے اہم حکومتی شخصیات متحرک

Feb 08, 2016

فیصل آباد (آن لائن) وزارت مذہبی امور نے حج کوٹہ کو اوپن کرنے کی پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سے اپنا حصہ حاصل کرنے کیلئے کئی وزرائ‘ ارکان اسمبلی اور سیاستدان متحرک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق 2010 ء میں اپوزیشن لیڈر سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید علی شاہ نے ملک بھر کی 740 نجی حج کمپنیوں کو پانچ سال کیلئے حج کوٹہ کے اجراء کیلئے رجسٹرڈ کیا تھا جس کی وجہ سے حج کوٹہ میں کمی بیشی ناممکن ہوگئی تھی تاہم موجودہ حکومت نے 2015 ء میں رجسٹریشن ختم کرتے ہوئے اس اوپن کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پرائیویٹ حج کمپنیاں جو بارہ سال سے کام کرنے کا تجربہ رکھتی ہیں اب ان کاکوٹہ بڑھا کر 2300 کمپنیوں کے برابر کردیا گیا دوسری طرف سعودی حکومت اس صورتحال سے سخت پریشان ہے سعودی وزارت حج کا کہنا ہے تجربہ کار کمپنیوں کے مقابلے میں نئی کمپنیوں کو کس طرح ہم قبول کریں۔

مزیدخبریں