چندی گڑھ (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ میں جہاں بی جے پی کی حکومت نے گائے کے ذبیحہ گوشت کی فروخت اور ایکسپورٹ پر سختی سے پابندی لگا رکھی ہے، وزیراعلیٰ منوہر لال کھتر نے اب عندیہ دیا ہے کہ غیرملکیوں کو جو ریاست میں قیام پذیر ہیں بیف کھانے کی اجازت دیدی جائیگی۔ اس حوالے سے انہیں خصوصی لائسنس جاری ہونگے۔ اخبار دی ہندو سے گفتگو کرتے ہوئے منوہر لال کھتر نے کہا کہ غیر ملکیوں کے اپنے رسوم رواج اور کھانے کے طریقے ہوتے ہیں اسلئے ہم ان کی مشکلات میں کمی لانا چاہتے ہیں۔ واضح رہے ہریانہ میں گائے بھینس ذبح کرنے، اسکا گوشت کھانے اور بیچنے والوں کو 3 سے 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے۔