جمشید دستی اور ان کے 6 ساتھیوں کے خلاف بھتہ لینے کے الزام میں بھی مقدمہ درج

اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی کے رکن جمشید دستی اور ان کے 6 ساتھیوں کے خلاف بھتہ لینے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔پو لیس کے مطابق ساجد شاہ نامی شخص کی مدعیت میں جمشید دستی سمیت 6 افراد ے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے نام پر تھرمل پاور سٹیشن کو فیول فراہم کرنے والے آئل ٹینکرز سے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی ایماء پر 400 روپے فی ٹینکر بھتہ وصول کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جمشید دستی کے خلاف ڈکیتی، کارسرکار میں مداخلت اور دیگر دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...