راولپنڈی (آن لائن) سابق وزیر داخلہ سینٹر رحمان ملک آج پیر کو بینظیر قتل کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے عدالت میں پیش ہونگے ۔ تفصیلات کے مطابق بینظیر قتل کیس میں عدالت کی جانب سے سینٹر رحمان ملک کو جاری طلبی کے سمن کی تعمیل کرادی گئی ہے جس میں انہیں پیر کے روز عدالت پیش ہونے کاحکم دیا گیا ہے ،رحمان ملک آج پیر کو اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے عدالت میں پیش ہوں گے۔