جوڈیشل کمشن بنا کر پی آئی اے ملازمین کے قاتل بے نقاب کئے جائیں: شاہ محمود

ملتان (این این آئی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری کو انا کا مسئلہ نہ بنائے، دبائو سے مسائل حل نہیں ہوتے، حکومت سنجیدہ مذاکرات کرے نجکاری روک لے تو جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی آئی اے ملازمین حکومتی پالیسی سے اختلاف رکھتے ہیں، اپوزیشن جماعتیں ملازمین کے ساتھ ہیں اس معاملہ پر حکومت ملازمین سے سنجیدہ مذاکرات کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کبھی کہتی ہے نجکاری نہیں شراکت داری ہو رہی ہے، کبھی کہتے ہیں حکومتوں کا کام ایئر لائن چلانا نہیں اور آئی ایم ایف سے مہلت بھی مانگتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا کہ جوڈیشل کمشن تشکیل دے کر فوراً پی آئی اے ملازمین کے قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے اس معاملہ پر حکومت سنجیدہ مذاکرات کرے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...