سنگین غداری کیس، ایف آئی اے ٹیم ضروری سفری دستاویزات نہ ہونے کے باعث سابق وزیراعظم شوکت عزیز کا بیان ریکارڈ کرنے دبئی نہ جاسکی

Feb 08, 2016

اسلام آباد (آئی این پی) سنگین غداری کیس میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے ایف آئی اے کی ٹیم ضروری سفری دستاویزات اوراجازت نامے نہ ہونے کے باعث دوبئی نہ جا سکی‘ تفتیشی ٹیم اب بیان ریکارڈ کرنے کیلئے دوبارہ سابق وزیر اعظم سے درخو است کریگی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نے 7 فروری کو بیان ریکارڈ کروانے کیلئے وقت دے رکھا تھا۔ 2 رکنی ٹیم نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل واجد ضیاء کی سربراہی میں دوبئی جانا تھا تاہم کچھ ضروری کاغذی کارروائی مکمل نہ ہونے کے باعث ٹیم دوبئی نہ جا سکی۔

مزیدخبریں