اسلام آباد (این این آئی) نیب نے ڈاکٹر عاصم کیس کی تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا۔ سابق سیکرٹری پٹرولیم اعجاز چوہدری کو گیس کی غیرقانونی تقسیم کے الزام میں شامل تفتیش کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس کے مطابق سابق سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری کو گیس کی غیرقانونی تقسیم میں قصوار ٹھہرایا گیا نوٹس میں کہا گیا کہ سابق سیکرٹری پیڑولیم نے 2 جنوری 2012ء کو غیرقانونی طریقے سے گیس سپلائی کی ترجیحات تبدیل کر دیں جس سے بعض شعبوں کو گیس کی سپلائی میں غیرضروری فائدہ پہنچایا گیا۔اس غیرقانونی اقدام سے قومی خزانے کو 450 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔
نیب نے ڈاکٹر عاصم کیس کی تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا
Feb 08, 2016