اسلام آباد(آن لائن) سابق چیف جسٹس اور پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار چودھری حکومت کو بلٹ پروف گاڑی واپس نہ کرنے کے فیصلے پر ڈٹ گئے اعلی عدلیہ کے فیصلے کے بعد ہی گاڑی کے واپس کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی آئینی اور قانونی طور پر بھرپور دفاع کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق چیف جسٹس نے اپنے وکلاء کو ہدایت کی ہے کہ بلٹ پروف گاڑی کی واپسی نہ کرنے بارے مضبوط آئینی و قانونی دلائل سے دفاع کیا جائے اور کوشش کی جائے کہ گاڑی واپس نہ کرنا پڑے۔