نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ گیتا اندور میں بہت خوش ہے، اسکے خاندان کی تلاش کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے۔ امید ہے گیتا کے خاندان کو جلد تلاش کرلیا جائیگا۔ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گیتا نے اندور میں یوم جمہوریہ بھی منایا۔ یاد رہے گیتا پاکستانی سکیورٹی فورسز کو 15 سال سے زائد عرصہ قبل پاک بھارت سرحد کے قریب ملی تھی، جہاں سے ایدھی ہوم کراچی میں داخل کرا دیا گیا تھا۔ تاہم گزشتہ برس اسے بھارت واپس بھجوا دیا گیا۔