جسٹس ’’ر‘‘ جاوید اقبال کی سربراہی میں کمشن نے جنوری کے دوران 61 لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا، 56 نئے کیس سامنے آئے

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت کی طرف سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے جسٹس(ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیشن نے جنوری 2016ء کی رپورٹ جاری کر دی۔ کمیشن نے جنوری کے دوران 71 کیس نمٹاتے ہوئے 61 افراد کو بازیاب کرایا جبکہ گزشتہ ماہ کے دوران کمیشن کے پاس مبینہ طور پر لاپتہ افراد کے56نئے کیس درج کرائے گئے جس سے زیر تفتیش کیسوں کی تعداد 1375 ہو گئی ہے، کمشن کے سیکرٹری فرید احمد خان کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق جن افراد کا پتہ چلایا گیا ہے ان میں گل زمان، حضرت عمر، منیب احمد، گوہر حمید، ضمیر حسن، قمر خان، محمد صالح، قمر شہزاد،سید ساجد حسین شاہ، حامد نہال انصاری، اصرار عالم، علیم قادر، دین محمد، عبدالغفار، نور عالم، اقبال الدین، محمد ہاشم، غلام محمد، عزیز الدین، فیصل حنیف قریشی، اتوار حسین، فضل الرحمان اور سید خالد حسین و دیگر شامل ہیں جبکہ کراچی کا رہائشی امیر دولہا جیل میں فوت ہو گیا جبکہ مردان کے رہائشی مومن خان، ہنگو کے رہائشی عرفات خان کی ڈیڈ باڈیز ریکور کرائی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن