مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کا کردار دوغلا اور قابل مذمت ہے:فضل الرحمن

مظفرآباد (آئی این پی)چیئرمین قومی کشمیرکمیٹی امیر جمعیت علماء اسلام (ف)مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آزادی کی جدوجہد کرنا آئینی ،اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے۔ کشمیری عوام کی جدوجہد اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہے۔ جنوبی ایشیاء کے امن واستحکام کے لیے مسئلہ کشمیرکال ہونا ضروری ہے۔ بھارتی وزیراعظم اقوام متحدہ میں کشمیری عوام کو حق خودارادیت دینے کاوعدہ کرچکے ہیں۔ کشمیر کے مسئلے پر اقوام متحدہ کاکردار دوغلا اور قابل مذمت ہے۔کشمیری پاکستان کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔پاکستانی قوم کشمیر کیساتھ جذباتی لگائو رکھتی ہے۔ مہاجرین کشمیر پاکستان کے مہمان ہیں۔وہ گزشتہ روز یہاں مظفرآباد میں مختلف تقریبات اوراجتماعات سے خطاب کررہے تھے۔ انہوںنے مہاجرین کشمیرکے مسائل کو ابھی تک حل نہ کرنے پر گہری تشویش کااظہارکیا۔ مسئلہ کشمیرکے حل کے بغیربھارت کے ساتھ تعلقات کسی صورت میں بھی مستحکم نہیںہوںگے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...