اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے شادی کی خواہشمند لڑکیوں کے انٹرویوز کا سلسلہ جاری ہے۔ حتمی پیشرفت مارچ میں سامنے آنے کا امکان ہے۔ بتایا ہے کہ عمران خان کی بہنوں کی جانب سے عمران خا ن کے لئے بعض لڑکیوں کے انٹرویوز مارچ میں مکمل کر لئے جائیں گے۔ 17 لڑکیوں کی فہرست پہلے ہی عمران خان کے پاس ہے جنہوں نے تاحال اپنی بہنوں کو اس بارے جواب نہیں دیا تین مزید لڑکیوں کے ناموں کی فہرست اور تصاویر عمران خان کے حوالے کی جائیں گی اور پھر ان سے حتمی لڑکی کا انتخاب کر کے شادی پر قائل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ معروف ستارہ شناس عمران خان کی رواں سال تیسری شادی کی پیشگوئی کر چکے ہیں۔
عمران خان سے شادی کی خواہشمند لڑکیوں کے انٹرویوز کا سلسلہ جاری مارچ میں پیشرفت کا امکان
Feb 08, 2016