بھارتی مسافر کو دل کا دورہ پڑنے پر فرانسیسی طیارے کی لاہور ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، 7 گھنٹے بعد روانہ ہو گیا

Feb 08, 2016

لاہور( این این آئی)نئی دہلی سے فرانس جاتے ہوئے بھارتی مسافر کو دل کا دورہ پڑنے پر لاہور ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والا ائیر فرانس کا طیارہ تقریباً سات گھنٹے بعد اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گیا ۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق ائیر فرانس کا طیارہ اے آرایف 225نئی دہلی سے فرانس جارہا تھاکہ پرواز میں سوار بھارتی مسافر متل سندھو کو دل کا دورہ پڑنے پر پائلٹ نے طیارے کی رات دو بجے لاہور ائیر پورٹ پرہنگامی لینڈ کرائی۔ اس کے بعد سول ایوی ایشن کی ایمبولینس کے ذریعے بھارتی مسافر کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر کے طبی معائنہ اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق مسافر کی طبیعت سنبھلنے پر اسے دوبارہ پرواز میں سوار کر لیا اور صبح تقریباً ساڑھے نو بجے طیارہ اپنی منزل فرانس روانہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق اس دوران تمام مسافر طیارے میں ہی بیٹھے رہے۔

مزیدخبریں