نئی دہلی/ فیروز پور (آئی این پی) بھارتی پنجاب میں بی ایس ایف نے پاکستان بھارت سرحد پر فائرنگ کرکے 2پاکستانیوں سمیت 4 منشیات سمگلروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف کے ڈی آئی جی آر کے تھاپا کا کہنا ہے کہ سرحد پر واقع فیروز پور سیکٹر میں صبح 4 بجکر 40 منٹ پر ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ اس دوران بی ایس ایف اہلکاروں نے فائرنگ کرکے چار سمگلروںکو ہلاک کردیا جن میں 2 پاکستانی اور 2 بھارتی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے 10 کلوہیروئن ،2 پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہیں جبکہ ایک پاکستانی سمگلر واپس اپنے علاقے میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔