پنجاب کے 10 اضلاع میں ڈیجیٹل برتھ رجسٹریشن مہم شروع کرنیکا فیصلہ

ملتان (خبرنگار خصوصی) پنجاب حکومت نے یونین کونسلوں میں پیدائش کے اندراج کو فول پروف بنانے کیلئے صوبہ کے 10 اضلاع میں یونیسیف کے تعاون سے موبائل برتھ رجسٹریشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مہم کے تحت 2020ء تک گھر گھر جاکر پیدائش کے اندراج کا عمل مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ موبائل فون کے ذریعے گاؤں کی سطح پر نکاح کا بھی اندراج ہوسکے گا لیکن اسکی تصدیق متعلقہ یونین کونسل کا سیکرٹری کریگا ،ڈیجیٹل برتھ رجسٹریشن کی مہم پہلے مرحلے میں ملتان، وہاڑی، مظفر گڑھ، جھنگ، پاکپتن، ڈی جی خان، راجن پور، رحیم یار خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں شروع کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...