خورشید شاہ نے وزیراعظم کو 35 خط لکھے‘ پنڈورا باکس کھلا تو بات دور تک جائیگی : رانا تنویر

اسلام آباد (این این آئی+ آئی این پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی جانب سے وزیراعظم پر تنقیدکے بعد ردعمل میں کہا ہے کہ خورشید شاہ قوم کو یہ بھی بتائےں کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں ملک کو کیا کیا فائد ے دئیے۔ وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں 35 خطوط کے بارے میں پتہ چلا ہے جو خورشید شاہ نے وزیراعظم کو لکھے تاہم اگر پنڈورا بکس کھلا تو بات بہت دور تک جائے گی۔ خورشید شاہ ایک میچور سیاستدان ہیں، ان سے اس طرح کی بیان بازی کی امید نہیں کی جا سکتی اور نہ ہی انہیں ایسی باتیں زیب دیتی ہیں۔رانا تنویر نے کہا کہ میڈیا پر خط دکھا کر خورشید شاہ خود کو صاف نہیں کر سکتے، اپوزیشن لیڈر اچھے سیاستدان ہیں لیکن ان کے بیانات پر حیرت ہوتی ہے۔ وہ ایک طرف حکومت پر تنقید کر رہے ہیں اور چھپ کر حکومت سے مراعات بھی لے رہے ہیں
رانا تنویر

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...