سیاست مسترد، پاکستان کے مفاد کو ترجیح دینے والے پی آئی اے ورکر قابل فخر ہیں: پرویز رشید

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے وہ ورکرز قابل فخر اور قابل ستائش ہیں جنہوں نے سیاست مسترد کر کے پاکستان کے مفاد کو ترجیح دی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وقار کی سربلندی اور مسافروں کی پریشانیوں کا احساس کرنے والے ورکروں کو مبارکباد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تمام قابل فخر پاکستانیوں کیساتھ ملکر تمام تباہ حال اداروں کی بہتری اور تعمیر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی ذات سے بلند اور بالاتر ہو کر سوچیں۔ انہوں نے کہا ذاتی مفادات کو ترجیح دینے والے اور ہڑتالوں سے انتشار پھیلانے والوں کو چاہئے کہ اپنے دل میں پاکستان کا درد پیدا کریں۔
پرویز رشید

ای پیپر دی نیشن