ماسکو (نیٹ نیوز) کراچی سے لاہور تک ایل این جی پائپ لائن کی تعمیر دو تین ماہ میں شروع کی جائے گی یہ بات تعمیراتی روسی کارپوریشن، روس تیک کے سربراہ سرگئی چیمیزوف نے بتائی ہے۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق اس وقت پائپ لائن منصوبے میں روس کے ساتھ تعاون کرنے والے ممکنہ شرکائے کار کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے پائپ لائن منصوبے کی مالیت بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ مالیت حتمی اندازے لگائے جانے کے بعد بتائی جا سکے گی۔ کراچی سے لاہور تک ایل این جی پائپ لائن منصوبہ پاکستان روس معاشی تعاون کی تاریخ میں سب سے بڑا مشترکہ منصوبہ ہے۔
ایل این جی / روس