بھارت نے پٹھانکوٹ حملے کے ذمہ داروں کےخلاف ٹھوس کارروائی تک پاکستان سے مذاکرات نہ کرنے کا فےصلہ کر لیا، ٹائمز آف انڈیا کا دعویٰ

نئی دہلی (آئی اےن پی) بھارت نے پٹھانکوٹ ائےربےس پر حملے کے کرداروں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنے تک پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات نہ کرنے کا فےصلہ کر لےا۔ اخبار ”دی ٹائمز آف انڈےا“ نے وزار ت خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ مےں دعویٰ کےا ہے کہ اےک رپورٹ مےں ےہ بات سامنے آنے کے بعد کہ پاکستان سےکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات کے اےجنڈے مےںکشمےر کو شامل کرنا چاہتا ہے، بھارتی حکومت نے فےصلہ کےا ہے کہ پٹھان کوٹ ائےربےس پر حملے کے ذمہ داران کے خلاف ٹھوس کارروائی کئے جانے تک پاکستان کے ساتھ بات چےت کا سوال ہی پےدا نہےں ہوتا۔ واضح رہے کہ نئی دہلی مےں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا تھاکہ پاک بھارت سےکرٹری خارجہ مذاکرات فروری مےں ہونے کا امکان ہے۔
ٹائمز آف انڈیا

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...