جیل روڈ: ٹی وی چینل ”سٹی 42“ کے دفتر کے باہر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ

لا ہور (نامہ نگار+ خبرنگار) جےل روڈ پر ٹی وی چینل ”سٹی 42“ کے دفتر کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔ فائرنگ سے شدےد خوف وہراس پھےل گےا جبکہ اطلاع ملنے پر پولےس حکام موقع پر پہنچ گئے ہےں۔ تفصےلات کے مطابق شادمان کے علاقے میں جےل روڈ پر واقع شادمان پولےس سٹےشن سے ملحقہ عمارت مےں قائم نجی ٹی وی چینل سٹی 42 کے دفتر کے باہر گزشتہ رات موٹر سائیکل سوار دو افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ پولیس نے نامعلوم افر اد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ دریں اثناءوزیراعظم محمد نواز شریف نے فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کی جلد گرفتاری اور میڈیا ہاﺅسز کی سکیورٹی فول پروف بنانے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی اور فائرنگ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
نجی ٹی وی/ فائرنگ

ای پیپر دی نیشن