کابل (آئی اےن پی) افغان وزارت خارجہ نے ملک مےں قےام امن کےلئے اسلام آباد مےں ہونے والے چار فریقی مذاکرات کے تےسرے دور کے نتائج پر اطمےنان کا اظہار کرتے ہوئے امےد ظاہر کی ہے کہ طالبان کے ساتھ براہ راست امن مذاکرات کےلئے تارےخوں کا تعےن تےن ہفتوں مےں کرلےا جائےگا۔ افغان مےڈےا کے مطابق افغان امن عمل کےلئے اسلام آباد مےں ہونے والے چار فرےقی مذاکرات کے تےسرے دور کا جائزہ لےنے کےلئے افغان وزارت خارجہ مےں اہم اجلاس ہوا جس مےں افغان امن عمل کےلئے اسلام آباد مےں ہونے والے چار فرےقی مذاکرات کی پےش رفت کا جائزہ لےا گےا۔ افغان وزارت خارجہ نے چار فرےقی گروپ کے اجلاس مےں طالبان گروپوں کے ساتھ امن روڈ مےپ تےار کرنے کے اقدام کا خےر مقدم کےا۔ افغان وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق 4 ملکی اجلاس مےں افغان اور پاکستانی حکام نے اس بات پر اتفاق کےا کہ جو گروپ پرامن حل کی حماےت نہےں کرےں گے ان سے طاقت کے ذرےعے نمٹا جائےگا جس کا امرےکی اور چےنی حکام نے خےرمقدم کےا۔ افغان وزارت خارجہ کے ترجمان شکےب مستغنی کے مطابق اجلاس مےں اےک معاہدہ بھی کےا گےا جس کے تحت چار فرےقی گروپ کے ممالک افغان طالبان سے براہ راست مذاکرات کی تارےخوں کے تعےن کےلئے کوششےں جاری رکھےں گے، طالبان اور افغان حکومت کے درمےان براہ راست مذاکرات کی تارےخ کو رواں ماہ کے آخر تک حتمی شکل دی جاسکتی ہے۔
افغانستان
طالبان سے مذاکرات، توقع ہے تاریخوں کا تعین 3 ہفتوں میں ہو جائیگا: افغانستان
Feb 08, 2016