لاہور (سٹاف رپورٹر) محکمہ ریلوے کی جانب سے ڈیڑھ سال قبل چین سے خریدے گئے 5 انجنوں میں کریک پڑنے پر انہیں ناقابل استعمال قرار دے دیا گیا ان انجنوں میں کریک پڑ چکے ہیں اور مزید استعمال سے کوئی حادثہ رونما ہو سکتا تھا ذرائع سے معلوم ہوا ہے ٹریک والے 5 انجنوں کو شیڈ میں کھڑا کر دیاگیا ہے انجنوں کی خریداری کے حوالے سے ریلوے اور چینی کمپنی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق 2سال تک کسی بھی انجن میں خرابی پر چینی کمپنی انجن کو ٹھیک کرنے کی پابند ہے ریلوے حکام کی جانب سے خرابی سے متعلق چینی کمپنی کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور چینی کمپنی نے انجنوں کی مرمت کی یقین دہانی کرائی ہے اس سلسلہ میں جلد چینی کمپنی کی ٹیم پاکستان آئے گی۔
ریلوے انجن
ڈیڑھ سال قبل چین سے خریدے 5 ریلوے انجنوں میں کریک، ناقابل استعمال قرار دے دیا
Feb 08, 2016