نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق مینجر سنیل دیو نے بھارتی ٹیم پر انگلینڈ سے ٹیسٹ فکسڈ کرنے کا الزام لگا دیا۔ سنیل دیو کا کہنا ہے کہ 2014ءمیں مانچسٹر میں ہونے والا بھارت انگلینڈ ٹیسٹ میچ فکسڈ تھا۔ سنیل دیو کے انکشاف کیا ویڈیو بھارتی میڈیا نے میٹنگ آپریشن کے دوران ریکارڈ کی جس میں سنیل دیو نے بتایا کہ ٹیم میٹنگ میں طے تھا بارش کی وجہ سے بولنگ کرنی ہے لیکن دھونی نے بیٹنگ کی مجھے سو فیصد یقین ہے کہ دھونی نے امیج فکس کیا تھا بھارتی بورڈ کے سابق سربراہ سری نواسن کواپنے شبہات سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا تھا۔