لاہور(نمائندہ سپورٹس )پاکستان نے ساﺅتھ ایشین گیمز میں میڈلز کی تعدا د 15کرلی۔پاکستان نے سونے کے دو ‘چاندی کے پانچ اور کانسی کے آٹھ میڈلز جیتے ہیں ۔ بھارت نے سونے تیس‘چاندی کے بارہ اور کانسی کے تین تمغے جیتے ہیں اور میڈلز ٹیبل پر سر فہرست ہے ۔ سری لنکا نے چالیس میڈلز جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کررکھی ہے جن میںسونے کے آٹھ ‘چاندی کے اٹھارہ اور کانسی کے چودہ شامل ہیں ۔ بنگلہ دیش نے سونے کے دو‘چاندی کے پانچ اور کانسی کے آٹھ میڈلز جیتے ہیں ۔نیپال نے چاندی کے تین اور کانسی کے نو تمغے جیتے ہیں ۔ افغانستان نے چاندی کا ایک اور کانسی کے تین تمغے جیتے ہیں ۔جنوبی ایشیائی گیمز میں لیانا کیتھرین سوان نے تیراکی میں 200میٹر کی ریس جیت کر پاکستان کو ایونٹ میں پہلے سونے کے تمغے کا حقدار بنا دیا۔ڈاکٹر ذاکر حسین ایکویٹک کمپلیکس میں لیانا نے دو منٹ 48 سیکنڈز میں فاصلہ طے کر کے پاکستان کو پہلا طلائی تمغہ دیا جبکہ سری لنکا کی حسانتھی نگاویلا دوسرے اور بنگلہ دیش کی رومانہ اختر تیسرے نمبر پر رہیں۔اس کے علاوہ پاکستان نے 400 میٹر فری اسٹائل میں بھی کانسی کا تمغہ جیتا۔ سائیکلنگ کے مقابلے میں پاکستان کی خاتون ایتھلیٹ صاحبہ بی بی نے 30 کلومیٹر کے انفرادی مقابلے میں 50:10.598منٹ میں طے کر تیسری پوزیشن حاصل کرکے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔مردوں کے ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں محمد بلال اور نادر نے فائنل میں رسائی حاصل کی لیکن شکست کے سبب وہ سونے کا تمغہ نہ جیت سکے۔ بلال کو 57 کلو گرام فری اسٹائل کیٹییگری میں ہندوستان کے رویندر جبکہ راجنیش نے نادر کو شکست دے کر سونے کا تمغہ جیتا۔اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے عبداللہ غفور نے ویٹ لفٹنگ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا، ویٹ لفنٹگ میں سونے کا میڈل بھارت کے گروراجا اور سلور میڈل بنگلہ دیش کے میزان الرحمٰن نے حاصل کیا۔
ساﺅتھ ایشین گیمز : پاکستان نے سونے کا دوسرا گولڈ میڈل جیت لیا
Feb 08, 2016