قلندر ز کا انتخاب کرتے وقت مجھ سے مشاورت نہیں کی گئی : اظہر علی

دبئی (سپورٹس رپورٹر) لاہور قلندر ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ ٹیم کے انتخاب کے وقت مجھ سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی تھی تاہم ٹیم مینجمنٹ نے ٹیم کا انتخاب سوچ سمجھ کر ہی کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرس گیل دو میچوں میں اگر سکور نہیں کر سکا اس کی کوئی فکر نہیں ہے ٹی ٹونٹی میں کبھی بھی میچ کا پانسہ پلٹ سکتا ہے۔ پاکاستان سپر لیگ میں لاہور قلندر ٹیم کی اچھی پروموشن کی گئی تھی جس کی ضرورت بھی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب جو ٹیم بھی ہے اس کے ساتھ ہی آگے چلیں گے۔ اگلے میچز میں قلندری جھلک بھی دیکھنے کو ملے گی۔ اظہر علی کا کہنا تھا کہ بورڈ پر بڑا ٹوٹل نہ ہونے کی بنا پر باولرز کے لیے بھی مشکلات رہتی ہیں۔ وکٹیں 150 اور اس کے قریب ترین سکور دے رہی ہیں اگر کوئی ٹیم اس سے زیادہ۔ رنز بنا لیتی ہے تو وہ کامیابی کے لیے اچھا سکور کہا جا سکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ کو لیگ کی اشد ضرورت تھی پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس کا انعقاد کر کے کھلاڑیوں اور کرکٹ کو فروغ دیا ہے جو خوش آئند ہے اس سے مقابلے کی فضا قائم ہوگی جو پاکستان کرکٹ کی ترقی کا باعث بنے گی ہم سب کو اسے کامیاب بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں لاہور قلندر کا سفر ختم نہیں ہوا ابھی ٹورنامنٹ میں بہت زیادہ اپ اینڈ ڈاون آئیں گے۔ لاہور کی ٹیم اب کامیابیاں سمیٹنا شروع کرئے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...