لاہور + منڈی فیض آباد +فیصل آباد(سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) لاہور، منڈی فیض آباد اور لاہور میں خاتون اور 2 نوجوانوں نے زندگی ختم کر لی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں لڑکی کے شادی سے انکار پر 23 سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ پولیس کا کہنا معاملہ مشکوک ہے تحقیقات جاری ہیں اور تفتیش مکمل ہونے پر حقائق سامنے آ سکیں گے۔ پیر کالونی والٹن روڈ کا غضنفر لڑکی سے پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا جبکہ لڑکی نے غضنفر سے شادی کرنے سے انکار کر دیا جس پر غضنفر نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں اور حالت غیر ہونے اسے ہسپتال داخل کروا دیا گیا 2 روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد غضنفر گذشتہ روز دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دی۔ پولیس کا کہنا ہے پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔ علاوہ ازیں منڈی فیض آباد محلہ پیرانوالہ میں ایک نوجوان نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ذوالقرنین عرف بھولا اور اس کے باپ محمد صادق کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی جس کا اس کو بہت دکھ تھا چنانچہ اس نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں۔ علاوہ ازیں فیصل آباد میں کامونکی کے رہائشی ناصر کی 23 سالہ بیٹی (ش) نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی زیریلی گولیاں نگل لیں۔