اسلام آباد(آن لائن) بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر تعینات عملے نے چند گھٹنوں کے دوران بیرون ملک 29 کلو گرام ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق 14 کلو ہیروئن سعودی عرب، 10 کلو ہیروئن ترکی جب کہ 5 کلو گرام ہیروئن دوحا سمگل کی جارہی تھی۔اے ایس ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزمان میں سے دو کا تعلق فیصل آباد اور سرگودھا جب کہ 2 کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔ برآمد ہونے والی ہیروئن کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 15 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔
ہیروئن برآمد
اسلام آباد ائر پورٹ سے بیرون ملک 29 کلو ہیروئن سمگل کرنےکی کوشش ، 4 مسافر گرفتار
Feb 08, 2016