عوام کی بے لوث ہمارا مشن، فلاحی منصوبوں پر عمل تیزی سےجاری ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے‘ منتخب عوامی نمائندے لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے رابطہ رکھیں۔ وزیراعلیٰ سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں سمیت پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے۔ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ پنجاب حکومت نے شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ منصوبوں کو مکمل کرکے نئے رجحان کو فروغ دیا۔ منتخب نمائندے عوام کے مسائل کے حل کے لئے رابطہ رکھیں۔

ای پیپر دی نیشن