سپین : بار سلونا کی ویلینشیا کو صفر کے مقابلے میں 7 گولز سے شکست

Feb 08, 2016

میڈرڈ (سپورٹس ڈیسک) سپین میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں بار سلونا نے ویلینشیا کو صفر کے مقابلے میں سات گولز کے بڑے فرق سے ہرا دیا۔بارسلونا کے سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم کا مقابلہ ویلینشیا کیساتھ ہوا ، میسی اور لوئس سواریز جیسے بڑے ستاروں سے سجی بار سلونا کی ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی اچھا کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم کے کھلاڑیوں کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا ۔ میسی کی ٹیم نے یکطرفہ کھیل کے بعد صفر کے مقابلے میں سات گولز سے کامیابی حاصل کی۔فاتح ٹیم کی جانب سے سواریز چار جبکہ میسی تین گولز داغ کر سرفہرست رہے۔

مزیدخبریں