ماسٹرز چیمپئنز لیگ، ورگو سپر کنگز نے کیپریکون کمانڈرز کو 12 رنز سے شکست دے دی

Feb 08, 2016

شارجہ (اے پی پی) ماسٹرز چیمپئنز لیگ، ورگو سپر کنگز نے اپنے آخری لیگ میچ میں کیپریکون کمانڈرز کو 12 رنز سے ہرا دیا۔ لیگ کے 14 ویں میچ میں ورگو سپر کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے۔ نیل میکنزی 43 ، حسن رضا (ناٹ آﺅٹ) 32 ، اویس شاہ 18 اور جیمز فوسٹر 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بین لافلین نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ کیپریکون کمانڈرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے، ایشول پرنس 30 ، کپتان عبدالرزاق 23 اور اینڈریو سائمنڈز 21 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ ملنگا باندرا نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ بریٹ لی نے دو اور اظہر محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ملنگا باندرا کو مرد میدان قرار دیا گیا۔

مزیدخبریں