بینونی (اے پی پی) انگلینڈ ویمن نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ ویمن کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، خراب موسم کی وجہ سے میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا اور انگلینڈ نے 150 رنز کا ہدف 28.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے، تریشا چیٹی نے 90 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ اینا شربسول نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ بارش کی وجہ سے انگلینڈ ویمن کی اننگز متاثر ہوئی اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت اسے 35 اوورز میں 150 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 28.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، سیرا ٹیلر نے 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ایمی جونز 34 اور کپتان شارلوٹ ایڈورڈز 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ اینا شربسول کو میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔
انگلینڈ ویمن نے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ ویمن کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
Feb 08, 2016