لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائی کورٹ نے اغواء کے کیس میں لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی، لاہور ہائی کورٹ میں ایمن بی بی نامی لڑکی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ والدین نے پہلے مرضی سے اس کو بیاہا۔ پھر شوہر کو چھوڑنے پر اکسایا۔وہ اپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔جس پر فاضل عدالت نے بیوی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔لاہور ہائیکورٹ نے سید زین عباس کی بیوی کی بازیابی کے لیے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ خالہ زاد ایمن بی بی سے گھر والوں کی رضا مندی سے شادی ہوئی۔ خاندانی اختلافات کے باعث سسرالیوں نے بیوی کو اغوا کر لیا۔ جسے بازیاب کروا کر شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دی جائے۔ تھانہ نواں کوٹ نے لڑکی کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کر دیا۔
والدین نے مرضی سے شادی کی، پھر شوہر کو چھوڑنے پر اکسایا، ہائیکورٹ میں بیان پر لڑکی کو خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت
Feb 08, 2017