لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد پی ایف ایف ہاوس میں تعینات کالعدم انتظامیہ کی جانب سے فیڈریشن کے اکاونٹ سے 56 لاکھ روپے نکلوانے کا انکشاف ہوا ہے۔ گزشتہ دنوں لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ کی جانب سے دیئے جانے والے حکم کے مطابق پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی آئینی باڈی کو بحال کر دیا گیا تھا جو کہ2015 ء میں ہونے والے الیکشن کے نتیجے میں فیصل صالح حیات کی قیادت میں قائم ہوئی تھی۔ جس کے بعد فیڈریشن کے معاملات میں مبینہ حکومتی مداخلت کے نتیجے میں فٹ بال کے معاملات عدالت میں چلے گئے تھے۔
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے اکائونٹ سے 56 لاکھ روپے نکلوانے کا انکشاف
Feb 08, 2017