لاہور (خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور پنجاب نوازش علی گزشتہ روز دوران ڈیوٹی خالق حقیقی سے جا ملے، آبائی علاقہ خانیوال میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نوازش علی محکمانہ کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں حاضری کیلئے ایک روز قبل اسلام آباد گئے تھے۔ گزشتہ روز انہیں ہارٹ اٹیک ہوا اور ہسپتال جا کر دم توڑ دیا۔ نماز جنازہ جی او آر ٹو (بہاولپور ہائوس) میں بعد نماز عشاء 9 بجے ادا کی گئی۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے افسران، ملازمین کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ حاضر سروس و ریٹائرڈ سول بیوروکریٹس، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ، ایک بیٹا اور 3 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے سیکرٹری اوقاف پنجاب نوازش علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سیکرٹری اوقاف پنجاب نوازش علی کو سپریم کورٹ کے احاطے میں ہارٹ اٹیک، ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا، وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس
Feb 08, 2017