واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا کے مختلف حصوں میں ہونے والے 78دہشت گرد حملوں کی فہرست جاری کر دی۔ وہائٹ ہائوس کے مطابق یہ وہ واقعات ہیں جنہیں اخبارات اور ٹی وی چینلز نے کمزور کرکے پیش کیا تاہم بھارت کی امیدوں پر پانی پھر گیا کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ نے پٹھانکوٹ ائر بیس اور اوڑی فوجی کیمپ پر حملوں کو دہشت گرد حملوں کی فہرست میں شامل ہی نہیں۔ اس فہرست میں پاکستان میں ہونے والے اپریل 2015ء کے ایک حملے کو دہشت گردانہ شمار کیا گیا جس میں ایک امریکی شہری کو چاقو مار کر زخمی کر دیا گیا تھا اس کے علاوہ بنگلہ دیش میں 4حملوں جن میں آرٹسن بیکری پر حملہ بھی شامل ہے 22 افراد ہلاک ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ لسٹ ستمبر 2014ء سے دسمبر 2016ء کے درمیان ہونے والے دہشت گردانہ واقعات کا احاطہ کرتی ہے۔