لاہور (خصوصی نامہ نگار) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم آئینی قانونی اور جمہوری انداز میں تبدیلی کی جنگ لڑ رہے ہیں ‘ہم آئین وقانون سے ہٹ کر کوئی مطالبہ کرتے ہیں اور نہ ہی کر یں گے۔ تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ معاشی مرکز کراچی کا امن تباہ کرنے میں ایم کیو ایم اور الطاف حسین کا گھناؤنا کردار رہا ہے انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری ہونادیر آئید درست آئید جیسا اقدام ہے۔قومی سلامتی ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غریب عوام سے کھلی دشمنی کیا ہوسکتی ہے کہ ان پر تو ٹیکسوں کی بارش کی ہوئی ہے اور خود عوام کا مال لوٹ کر بیرون ملک منتقل کررہے ہیں۔ تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم کے درباری اپنی ناکامیوں پر پردہ پوشی کے لئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمرا ن خان کے خلاف عوام کو اکسانے کی کوششیں کررہے ہیں۔