ملتان: پولیس نے 7 مرغوں کو تھانے میں بند کر دیا، 2 جواری گرفتار

Feb 08, 2017

ملتان (اے پی پی) جوا کے لئے لڑ نے والے سات مرغے دو جواری حوالات میں بند مقدمہ درج، تفصیل کے مطابق تھانہ تلمبہ پولیس کو مخبر نے اطلاع دی کہ موضع کالہوپترا کی درگاہ پر مرغوں کی لڑائی پر چند افراد جوا کھیل رہے ہیں اگر فوری ریڈ کیا جائے تو پکڑے جا سکتے ہیں۔ پولیس نے فور ی ریڈ کر کے دو جواریوں سمیت 7 مرغے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دئے گئے ہیں۔ ایک حوالات میں مرغوں جبکہ دوسری حوالات میں جواریوں کو بند کر دیا گیا۔آج جواریوں کو مرغوں سمیت عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں