اسرائیلی وزیراعظم کے برطانیہ پہنچنے پرزبردست احتجاجی مظاہرے

Feb 08, 2017

لندن (اے این این) نیتن یاہو کی آمد کے موقع پر لندن اور دوسرے شہروں میں احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے ہیں۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم نیتن یاہو ایک ایسے وقت میں لندن پہنچے ہیں جب برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے چند روز قبل نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔نیتن یاہو برطانیہ کے بعد دوسرے یورپی ملکوں کا بھی دورہ کریں گے۔ ان کے برطانیہ پہنچنے پر مختلف شہروں میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں مسلمانوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نیتن یاہو ایک ایسے وقت میں یورپ کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں جب امریکہ میں بھی اسرائیل کی حامی حکومت قائم ہوچکی ہے۔ یورپی ممالک اسرائیل پر فلسطین میں یہودی آباد کاری روکنے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں مگر امریکہ کی نو منتخب حکومت فلسطین میں یہودی آباد کاری کی حامی ہے۔

مزیدخبریں